محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

سوموار  کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں صبح اور رات کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا موسم آج جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش نہیں ہوگی۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور بہاولپور میں چند مقامات پر صبح اور رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم چند بالائی علاقوں میں دھند پڑسکتی ہے۔ بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے