نئی دہلی: لوک سبھا سے کثرت رائے سے  شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد آج راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیا گیا ہے اور اسی دوران مسلم مخالف متنازع بل کیخلاف جاری مظاہروں کے دوران آسام میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان زیریں لوک سبھا سے پیر کے روز منظوری کے بعد شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع بل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیا ہے اور بل پر اراکین کی جانب سے دھواں دھار تقریروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد بل پر رائے شماری کی جائے گی۔

CAB In India 1

دوسری جانب متنازع بل کیخلاف بھارت بھر میں 2 روز سے مظاہرے جاری ہیں، سب سے زیادہ مظاہرے ریاست آسام میں جاری ہیں جہاں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔ حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب پولیس کی فائرنگ سے چند طلبا زخمی ہوئے جس کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے