1.2K
واشنگٹن: امریکی شہر جرسی میں فائرنگ کے باعث ایک پولیس آفیسر ، 3 شہریوں اور دو ملزم سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تر لاشیں فائرنگ کے بعد شہر کے جنوبی حصے میں واقع کوشر گروسری سٹور سے ملی ہیں۔زخمی ہونے والے دیگر دو پولیس افسروں اورایک شہری کی حالت بہتر ہے۔واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر ہوا جب فائرنگ کی آواز گلیوں میں سنی گئی جس کے فوری بعد قریب کئی سکول بند کردیے گئے، تمام طلبا محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کم ازکم 2 افراد جن میں ایک مرد اور ایک عورت نے سٹور کے سامنے سے گزرنے والے ہر شخص پر فائر نگ کی۔ درجن بھر قانون نافذ کرنے والے پولیس افسران بھی فائرنگ میں شامل رہے۔ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک پولیس آفیسر گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔