963
وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پر دنیا کے پانچویں بااثر رہنما بن گئے ، ٹویٹر پر عمران خان کے 10.7 ملین فالوورز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کی جانب سے رواں سال ٹوئٹر کی بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔ جبکہ انھوں نے نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
عمران خان کو یومیہ 6 ہزار کے قریب ری ٹویٹ ملتے ہیں اور یہ رینکنگ ری ٹویٹ، انٹریکشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نریندر مودی کے 51.8 ملین فالووورز ہیں۔
سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قرار پائے ہیں۔ امریکی صدر دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔