ہواوے نے اپنے  موبائل پر گوگل میڈیا سروس ختم ہو جانے کے بعد اس کا متبادل تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ گوگل کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے ۔

اطلاعات کے مطابق چینی کمپنی دیگر اقدامات کے علاوہ جی میل اور یوٹیوب کا متبادل لانے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث امکان ہے کہ ہواوے اور دیگر چینی کمپنیوں کے نئے موبائل پر جی ایم ایس نہیں چل سکے گا اس لیے کمپنی اپنا نظام تیار کر رہی ہے۔

جی ایم ایس میں جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس، نیوی گیشن اور گوگل ڈرائیو شامل ہیں جن کا متبادل تیار کرنا اور اسے صارفین کے لیے قابل قبول بنانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

کمپنی کے کنٹری چیف چارلس پینگ نے اکنامک ٹائمز کو انٹرویو میں بہت سے اہم فیصلوں کا ذکر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوگل میپس کے متبادل نیوی گیشن کے علاوہ آن لائن ادائیگی، گیمز، اور پیغامات کے لیے ہواوے کا اپنا نظام ایپس دسمبر کے اختتام پر تیار ہو جائے گا۔

چارلس پینگ نے بتایا کہ وہ 100 سے 150 کے درمیان نئی ایپس مارکیٹ میں لا رہے ہیں تاکہ گوگل کی اجاری داری ختم کی جائے، گوگل ڈرائیو کا متبادل بھی اس میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین کو گوگل میڈیا سروس اور ہواوے میڈیا سروس میں کوئی فرق نظر نہیں آئے گا، اس حوالے سے ماہرین کے ساتھ مل کر ایک مکمل موبائل ایکو سسٹم تیار کر رہے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے