سال 2019 رخصت ہوا ، ٹونگا، سماؤ، فجی سمیت نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال کیا جا رہا ہے ۔
دنیا میں سب سے پہلے سورج جنوبی نصف کرہ کے ممالک میں طلوع ہوتا ہے جن میں ٹونگا، فجی، سماؤ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک اور جزائر موجود ہیں لہٰذا نئے سال کا جشن بھی سب سے پہلے ان ہی ممالک میں منایا جاتا ہے۔
نئے سال کا استقبال آکلینڈ میں مشہور اسکائی ٹاور پر آتش بازی کے ذریعے کیا گیا
نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں گھڑی نے جوں ہی 12 بجایا آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں روایتی طریقے سے آتش بازی کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔
سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں لوگ سڈنی کا رخ کرتے ہیں۔
شمالی کوریا کے شہر پیونگ یانگ میں بھی نئے سال کی زبردست تیاریاں جاری ہیں جب کہ پیونگ یانگ کے درمیان سے گزرنے والے دریاتائے دونگ پرآتش بازی کا مظاہرہ کرکے سال 2020 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
اسی طرح یورپ کے شہروں ایتھنز، پیرس، ماسکو، لندن اور برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو اور امریکا شہر نیویارک میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، دبئی، استنبول میں بھی نئےسال کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔