2019ء پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا سال بھی کہا جاسکتاہے ۔

اسی سال پاکستان میں پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے میچ ہوئے۔ ٹی ٹونٹی میچز ہوئے، ون ڈے سیریز ہوئیں اور اس کے ساتھ خواتین کرکٹ بھی ہوئی۔

شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام پر انٹر نیشنل میراتھن منعقد ہوئی جس میں 23ممالک کے مہمانوں نے شرکت کی ۔

بلائنڈ کرکٹرز نے سری لنکا میں اپنی جیت کے جھنڈے گاڑے۔

مشتاق احمد نے ایشین لائف ٹام اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔ملائیشیا چیمپین شپ میں کراٹے چیمپیئن محمد اویس نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں نے بڑے بڑے میڈلز جیتےاور پاکستان کا نام روشن کیا۔

اولمپکس میں اس دفعہ جتنے میڈلز پاکستانیوں نے جیتے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی

سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد دبئی میں شروع ہوااور یہ بڑے زور شور سے چلا۔پاکستان سپر لیگ کے 8میچز پاکستان میں کھیلے گئےجو پہلی مرتبہ تھا ۔اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ دبئی میں کھیلی جاتی تھی۔

سپر لیگ کی سب سے افسوسناک خبر کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی تھی جس کی بیماری کے باوجود وہ کرکٹ کھیلتے رہے اور کمال کا کھیلے لیکن ان کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی جس پر پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے کوچ بھی آنسو بہا کر دل آبدیدہ کر کے اٹھ گئے۔2019

ء کا پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز نے جیتا اور اس کا خوب جشن بھی ہوا۔

پاکستان میں دوسرا منعقد ہونے والا کرکٹ شو سری لنکا اور پاکستانی ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم بہت اچھا کھیلی دوسری مرتبہ بھی پاکستان میں سری لنکا کی ٹیم کھیلنے کیلئے آئی لیکن اس مرتبہ پاکستانی ٹیم جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان آنے کے واضح امکانات سامنے آئے ۔

پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور سال بھر کھیل کر ثابت کیا کہ اگر ان کو مزید توجہ ملے تو وہ دنیا کی بہترین ٹیم بن سکتی ہیں۔جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہر کیا ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان میں آئی اور پاکستانی خواتین کے ساتھ میچز کھیلے جس میں جیت پاکستانی ٹیم کی ہوئی۔

لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز پاکستانی خواتین نے ہوم گرائونڈ میں جیت لیں۔
انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد پوری قوم کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
باکسر محمد وسیم امسال دو مرتبہ پاکستان کے لیے تمغے جیت کر لائے۔
اسنوکر میں پاکستان کو عالمی چیمپیئن محمد آصف نے بنایا۔ ترکی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں وہ 2019ء کے چیمپیئن قرار پائے۔
ان میں کچھ کھیل پاکستان میں ہوئے اور کچھ پاکستان سے باہر لیکن جیت سے کھلاڑیو ں کے حوصلے بڑھتے ہیں اور نئے آنے والوں کی امیدیں بڑھتی ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے