جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی جانب سے شہریت کے قانون کے حوالے سے مظاہروں میں مختلف شکلیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔جامعہ کیمپس میں آرٹسٹ وفنکاراپنے فن اورہنرکے مطابق شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں
آرٹسٹ نے اپنے فن کا نمونہ پیش کرتے ہوئے انوکھا احتجاج درج کرایا۔کئی فنکاروں نے شیطان کی تصویر بنائی ہے جس میں وہ دستور کودانتوں سے کتررہا ہے، توکچھ فنکاروں نے پتھرکی لکیرکو دکھانے کے لئے ایک پتھربنایاہے ۔
این آر سی تنازعے کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ اس طرح کی پینٹنگز بھی بنائی گئی ہیں جن میں وقت دستاویزات اور کاغذات کو کھارہا ہے۔
پینٹنگ بنانے والے آرٹسٹوں کا کہنا ہے ہے وہ شہریت قانون کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہے ہیں کیونکہ اس شہریت قانون سے ہمارے دستور میں دیے گئے برابری کے حقوق اورپرامن احتجاج کا وائلیشن اور خلاف ورزی ہوئی ہے۔
کل سے جامعہ کے طلبہ کی بھوک ہڑتال بھی جاری ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی شہریت قانون کے خلاف تحریک 21ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔