1.2K
عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے پہلی بار اجلاس میں شرکت کی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقررکییا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی قدس فورس کے نائب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار ایران کے اہم عسکری کمانڈروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں عراق ایران جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔