955
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران بدستور غم اور غصے میں ہے ، ایرانی جنرل کے جنازے پر جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے وہیں ٹرمپ کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ گزشتہ روز مشہد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظم کی جانب سے تمام ایرانی باشندوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کم از کم ایک ڈالر عطیہ دیں۔
جنازے کے منتظمین کی جانب سے مزید کہا گیا اس وقت ایران کی آبادی 8 کروڑ ہے اور اس حساب سے ٹرمپ کا قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔