999
جرمن شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔
ایک سروے میں کیے گئے سوال، ’دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون ہے؟‘ کے جواب میں 41 فیصد جرمن شہریوں نے ٹرمپ کا جبکہ صرف 8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا نام لیا۔
واضح رہے کہ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی جانب سے دسمبر 2019ء میں کرائے گئے اس سروے میں پانچ بڑے عالمی رہنماؤں سے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔
17 فیصد شہریوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو دوسرے نمبر پر دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ۔
8 فیصد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور روسی صدر پوٹن کا نام لیا جبکہ صرف 7 فیصد نے چینی صدر شی جن پنگ کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔