کراچی کے عثمان اور مٹیاری سے تعلق رکھنے والے دو بچوں نے معذوری کو اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا ۔ قوتِ سماعت سے محروم ان دونوں بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت امریکی اسکول میں اسکالرشپ حاصل کی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بچے بن گئے۔

16 سالہ عثمان کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی جبکہ بابر کا تعلق سندھ کے علاقے مٹیاری سے ہے۔ دونوں قوتِ سماعت سے محروم ہیں لیکن انہوں نے اپنی اس محرومی کو زندگی کی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور تعلم کے میدان میں عمدہ کارکردگی دکھا کر امریکا میں امریکن اسکول فار دی ڈیف میں پانچ سال کی اسکالرشپ حاصل کرلی۔

کم آمدن والے طبقے سے تعلق رکھنے والے ان دونوں طالب علموں کا خواب ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک میں قوتِ سماعت سے محروم افراد کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

پاکستان میں موجود ادارے ڈیف ریچ کے تحت بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے یہ دونوں بچے اب امریکا میں زیر تعلیم ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی کہانی اشاروں کی زبان میں شیئر کی اور اپنے معیارِ زندگی میں بہتری کا بتایا۔

ڈیف ریچ کی جانب سے دونوں طلبا کو ماہانہ دو سو ڈالر وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔

امریکن اسکول فار دی ڈیف میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے پہلے دو پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے