نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے وائٹ ہاو¿س میں مشترکہ پریس کانفرنس میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔امریکا کی جانب سے ایران پر 17 نئی معاشی پابندیاں لگائی گئی ہیں جس میں تعمیرات، پیداواری شعبہ، ٹیسکٹائل، کان کنی، اسٹیل اور لوہے کی صنعت پر لگائی گئی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں ملوث 8 ایرانی عہدیداروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں اور یہ تمام پابندیاں فوری نافذ العمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایرانی عہدیدار امریکیوں پر حملے اورمشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے قاسم سلیمانی پر حملے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نہیں جانتا کہ قاسم سلیمانی کب اور کیسے اپنے منصوبوں کی تکمیل کرتا لیکن یہ سب واضح ہے کہ وہ امریکی مفادات، سفارتخانوں، ملٹری بیسز اور خطے میں امریکی تنصیبات کو ہدف بنانے میں مصروف تھا۔