860
اسلامی جموریہ ایران کے اعلی حکام کا کہناہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں ایرانی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے شہری سوار تھے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے عالمی معیاروں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بلیک باکس کھولنے اور اس کی اطلاعات تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے حادثے میں متاثرہ ممالک کے نمائندوں اور ماہرین پر مبنی بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جو مسافر بردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی۔
ایرانی مسلح افواج کے بیان کے مطابق یوکرائن کا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے جب لینڈنگ کے لئے واپس مڑا ہے تو وہ ایران کے ایک حساس فوجی مقام سے گزرتے ہوئے غیر دانستہ طور پر انسانی غلطی کا نشانہ بن گیا۔