امریکی صدر ڈونلڈر ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک ایران میں جاری مظاہروں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ مظاہرین کے خلاف کسی کارروائی سے باز رہے۔

ایران کی طرف سے  اعتراف کے بعد ایرانی قیادت پر مظاہرین اور اخباروں کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ قصورواروں کے استعفوں کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی ایران میں مظاہرین کے خلاف پولیس نے کارروائی کی جس میں درجنوں ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں۔

ایران یوکرینی جہاز کو غیر ارادی طور پر گرائے جانے کا اعتراف کرچکا ہے جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے کچھ دیر بعد رونما ہوا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی اور فارسی میں ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ایرانی مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹرمپ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں صدر بنا ہوں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور میری انظامیہ بھی آپ کی حمایت جاری رکھے گی،

انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں جاری احتجاج کو گہری نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور آپ کی جرت سے حوصلہ افزائی حاصل کررہے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے