برف سے اٹے ہوئے  کبڈی میدان اور شدید سردی میں کالام کے مقامی نوجوانوں نے خون کو گرمانے کے لیے کبڈی کا میلہ سجایا تھا، کبڈی پاکستان کے مختلف صوبو ں میں کھیلی جاتی ہے اوریہ ہمارا روایاتی کھیل بھی ہے جو کہ اب  عالمی سطح پربھی کھیلا جاتا ہے ۔

پاکستان کبڈی کے میدان میں عالمی چمپیئن بھی رہ چکا ہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کالام کے نوجوان اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے شدید سردی میں برف باری کے دوران کھیل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے منتظم عزیز کالامی کا کہنا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں لیکن کالام کے نوجوان اس شدید سردی میں اسنو کبڈی کھیل رہے ہیں جس کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے اور آنے والے سیاحوں کو برف میں ایک دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ نومبر سے لے کر مارچ تک برف سے ڈھکا رہتا ہے اور اس دوران برف کے کھیلوں کو فروغ دینے سے مقامی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا اور ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

کالام کے نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمی ہے—فوٹو:مراد علی خان

رپورٹس کے مطابق سوات میں سردی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور سوات کی دلکش وادیوں مالم جبہ، کالام، میاندم، مرغزار، مہوڈھنڈ اوربحرین میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعدا د ان مقامات کا رخ کررہی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے