967
بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دوروز کے دوران ژوب، چمن اور پشین میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عمران زرکون ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ژوب اور پشین میں آج کچے مکانات گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے
ادھر قلعہ سیف اللہ میں برفباری سے پھسل کر لیویز کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 4 لیویز اہلکار زخمی، 3 شدید زخمی اہلکاروں کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا
دوسری طرف شدید سردی اور برفباری میں گیس کی قلت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔
A colleague shared this magnificent beauty of #Quetta. #quettasnowfall ☃️❄️☃️@Havenlust @Tourism_In_PK @Pakistaninpics pic.twitter.com/mGW0BpWvSO
— Nazia Jabeen (@NazeeaJabeen) January 12, 2020