پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج تہران میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی وزير خارجہ کل ایران پہنچے جہاں انھوں نے پہلے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زيارت کا شرف حاصل کیا اور اس کے بعد وہ تہران پہنچ گئے جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

پاکستانی وزیر خارجہ  نے آج ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقہ میں امن و صلح کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و صلح اور کشیدگی کو دور کرنے کا خواہاں ہے ایرانی وزير خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کی کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کی سلامتی کو برباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں اور خطے میں حقیقی امن و صلح غیر علاقائی طاقتوں کے خطے سے انخلا کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے