کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے Fitch نے پاکستان کی آزادانہ کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس ہونے کی توثیق کرتے ہوئے اس کی درجہ بندی کو مستحکم قرار دیا ہے۔

پیر کے روز جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں ادارے نے کہا کہ حکومت کے پالیسی اقدامات کی بدولت ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی آئی۔ درجہ بندی کے ادارے اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح تبادلہ کے لچکدار نظام کی بھی تعریف کی ہے۔

Fitch کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت  نےاصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کیا اور اب وہ آمدن میں اضافے، ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے سمیت معیشت کے استحکام کے لئے مزید مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے