گذشتہ روز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لندن کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں۔ تصویر میں نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود ہیں۔
چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو ٹیلیفون کیا ہے۔عمران خان نے یاسمین راشد سے استفسار کیا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں،یہ بیمار ہیں یا تندرست؟
All the patients are looking in.good health good news for there followers soon they can travel to Pakistan #NawazSharif pic.twitter.com/FdF5c3JECJ
— Mansab (@mansabmoodi) January 13, 2020
وزیراعظم نے یہ بھی پوچھا کہ نواز شریف کی رپورٹس آئیں یا نہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے نواز شریف کی فوری رپورٹس منگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منگوا کر حقائق سامنے لائیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف پر تنقید کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے aسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/pl6Z2hlXw6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2020
جب کہ دوسری جانب ،شریف فیملی کاکہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہو سکی ہے۔کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔
#Doctors nay #gaslightclub janay kaa nahi kaha #NawazSharif ko? https://t.co/fG9THoJjVk
— Omer Khan (@omerkhan78) January 13, 2020
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا۔ نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ کہاں لکھا ہواہے کہ بیمار آدمی کھانا نہیں کھا سکتا ؟انہوں نے کہا کہ بیمار ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آدمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی نہیں کھا سکتا ہے ۔
Get well soon Miab sb. #NawazSharif pic.twitter.com/aUV6QYMOKC
— Khalid Mahmood Khalid (@samaylive) January 13, 2020