شدید سردی کے باجود گزشتہ رات بھی احتجاجی مظاہرے میں بڑا مجمع اکٹھا ہوگیا، کانگریس کے رہنما ششی تھرور بھی مظاہرین سے یک جہتی کرنے پہنچے۔

شاہین باغ میں ایک ماہ سے مظاہرین متنازع قانون کیخلاف احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ بعض خواتین اپنے بچوں کو لیے اس مظاہرے میں موجود ہیں۔

متنازع شہریت قانون : نئی دلی کا علاقہ شاہین باغ احتجاج کا گڑھ

احتجاج میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی شریک ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت بھی کی.

متنازع شہریت قانون : نئی دلی کا علاقہ شاہین باغ احتجاج کا گڑھ

کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق جونیئر مرکزی وزیر ششی تھرو ر بھی نئی دلی کے شاہین باغ پہنچے اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا، ششی تھرور نے جواہر لال نہرو (جے این یو) یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ کے واقعے کی مذمت بھی کی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے