944
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹ پنجاب کے متعلقہ حکام سے شیئر کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز نواز شریف کی لندن کے ریسٹورنٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر دو دن سے بحث ہو رہی ہے ۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز نواز شریف کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا تھا اور ان سے سابق وزیراعظم کی رپورٹ طلب کی تھی۔
انہوں نے آج پریس کانفرنس کی اور کہا کہ لگتا نہیں کہ نوازشریف لندن میں علاج کروارہے ہیں، وہ ٹھیک لگ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آج اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز نواز شریف کی تصویر پر تبصرہ کیا۔
سابق وزیراعظم کی تصویر پر ان کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔