دنیا میں  کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو قدرتی اشیاء کا استعمال کر کے اپنے آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔ صحت کے حوالے ایک طبی تحقیق برطانیہ سے آئی ہے جہاں پر ماہرین نے مضبوط گرفت کے ساتھ ہاتھ ملانے والوں کو خوشخبری سنادی جس کے ذریعے وہ صحت مندانہ زندگی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوتی یا وہ نزاکت کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں اُن کے ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے عارضے میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ نرمی سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ بڑھاپے میں رعشہ یا ڈیمنشا جیسی بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

جرنل آف الزیمرز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ 30 سال کے لڑکے کے ہاتھ کی گرفت اوسطاً چالیس کلوگرام کے قریب ہوتی ہے، گرفت جتنی کمزور ہوگی اُس کو ہارٹ اٹیک، رعشہ کے امکانات اتنے ہی زیادہ بڑھ جائیں گے۔

برطانیہ کے نامور فزیو تھراپسٹ ٹم الراڈائس کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی گرفت ہمارے جسم میں موجود تمام پٹھوں کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے اگر کمزور پڑنا شروع ہوجائے تو سمجھیں کہ ہمارے جسم کے خلیات کمزور ہونا شرو ہوگئے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیرائل لیونگ کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی گرفت مہلک بیماریوں اور موت کے خطرے کو ناپنے کا آسان اور سستا ترین طریقہ ہو سکتا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے