1.2K
آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہو گئی، حکومت نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی گریس اور سرگن ویلی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے،بالائی وادی نیلم کے علاقوں ڈھکی اورچکناڑ سے 14 زخمیوں کو مظفرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے سرگن ویلی میں برفانی تودہ گرنے سےزخمی خاتون دم توڑگئی جس کے بعد برفانی تودہ گرنے سےجاں بحق افراد کی تعداد 79ہو گئی ہے۔