سیدہ ام کلثوم ، جو ہیومن جینیٹکس میں پوسٹ گریجویٹ ہیں، اپنی فکر انگیز نظم ’’ میں ہندستان کی بیٹی ہوں‘‘ کے ذریعہ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں اور لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔ یہ نظم وہ بار بار لکھنؤ میں واقع گھنٹہ گھر میں منعقدہ احتجاج کے دوران پڑھ رہی ہیں ۔ یہ احتجاج جس کا اہتمام بنیادی طور پر خواتین نے کیا ہے ، انتہائی متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

نظم کے کچھ حصوں میں کلثوم نے عالمی اخوت و بھائی چارگی کی تصویر پیش کی ہے جو ان کے ملک کی اصل روح ہے۔ جسے مودی سرکار کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کلثوم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور کئی سارے لوگ ان کی اس بہترین نظم کے لئے ان کی ستائش کر رہے ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے