چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر41 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اس اسے متاثرہ افراد کی1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 دوسری طرف ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ میڈیا وائرس سے متعلق خبروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا ، برائے مہربانی قوم میں بےچینی نہ پھیلائیں اور کورونا وائرس سے متعلق خبریں دینے سے پہلے حقائق احتیاط سے چیک کرلیں۔

واضح رہے کہ میڈیا ذرائع کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں کوروناوائرس کےشبہ میں چینی باشندہ زیرعلاج ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 40 سال کا چینی باشندہ فینگ فین انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ میں رہائش پذیر ہے اور وہ 21 جنوری کو براستہ کراچی چین کے شہر وہان سے ملتان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندہ سی پیک منصوبے پر کام کر رہا تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق چینی باشندے کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خون کے نمونے مزید تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے