1K
صوبہ پنجاب کی تحصیل چونیاں میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں باپ نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنی آٹھ ماہ کی بیمار بیٹی کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق سفاک واقعہ چونیاں کے نواحی علاقے گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں پیش آیا،جہاں باپ نے دوسری بیوی کےساتھ مل کر اپنی آٹھ ماہ کی بیمار بیٹی کو کو گلہ دبا کر قتل کیا اور ننھی بچی کی لاش کو گھر کے صحن میں ہی دفنادیا۔
پولیس کے مطابق شریف نامی قاتل باپ نے دو سگی بہنوں سے شادی کر رکھی تھی،واقعے کے بعد پولیس نے بچی کی لاش کو صحن کھود کر برآمد کیا اور واقعے میں ملوث باپ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔