بنگلہ دیش میں چین کا سفر کرنے والے دو ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش بھی 21 جنوری سے ایئرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کر رہا ہے ۔
بنگلہ دیشی وزیر صحت زاہد ملک کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹوں اور بندرگاہوں پر مسافروں کی مسلسل سکریننگ کی جا رہی ہے ۔
ہیلتھ آفیسر ایم ڈی شہریار سازاد نے بتایا کہ اب تک 2190 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔
چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ تھائی لینڈ، تائیوان، جاپان، امریکا، ویت نام، سنگاپور، ملائیشیا، نیپال، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
امریکی حکام نے واشنگٹن، شکاگو، جنوبی کیلی فورنیا اور ایری زونا میں کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے پاکستان میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے 4 ہزار چینیوں کو ماسک دے دیئےگئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملتان اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر چینی باشندوں کے طبی معائنے کے لیے اسکریننگ کاؤنٹرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔