851
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کیخلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں وفاقی وزیر، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے۔ الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرا کر بدد یانتی کی۔