گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبہ جات کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کا اہم اجلاس گیس کے نرخ میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر غور و خوص کے لیے کل منعقد ہوگا۔

ذرا ئع  کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبہ جات کے لیے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی شیڈول چھ  نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالرز کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کے لیے آٹھ کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور ہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گورننس پروگرام کے لیے دس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے