برازیل کی جنوب مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 54 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب نے ریاست میناس گیرائس اور اسپیریتو سینٹو کو متاثر کیا ہے جبکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ریاستوں میں اب تک شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 54 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات، پل اور سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق ریاست میںاس گیرائس میں ابتدائی طور پر 47 شہروں میں ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی تھی تاہم نقصانات میں اضافے کے بعد 100 سے زائد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو اور مقامی اداروں کی مدد کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میناس گیرائس کے گورنر رومیو زیما نے  متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور  بتایا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ وہ علاقے ہوئے ہیں جہاں لوگ کچے مکانوں میں آباد تھے۔

علاوہ ازیں برازیل حکومت نے سیلاب سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے 2 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے