اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے محسن داوڑ اور دیگر افراد کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار افراد کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور افراسیاب خٹک شامل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 48 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اس سے پہلے پشاور کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی عارضی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انھیں ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ان کی جماعت کی جانب سے ملک میں اور بیرونِ ملک احتجاج کیا جا رہا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے