Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

اس دن کی کہانی جب ہم نہیں ہوں گے

by TAK 19:08 | بدھ جنوری 29، 2020
19:08 | بدھ جنوری 29، 2020 121 views

مغربی ادب سے ترجمہ

مترجم : احمد اخلاق خان

لوگ صبح سے جمع ہونے لگے تھے‘ آنے والوں کی قطار مسلسل لمبی ہوتی جا رہی تھی۔ بڑے چوک میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے خودکار سگنل اور روبوٹ سپاہی موجود تھے‘ مگر ٹریفک نہیں تھا کیونکہ آج عام تعطیل تھی۔ تعطیل کے موضوع پر رات ٹی‘ وی پر ایک فلم بھی دکھائی گئی تھی‘ فلم نے شہریوں کا جوش وخروش بہت بڑھا دیا تھا۔ لوگ دُور دُور سے آرہے تھے۔ خود کار بسیں سیکڑوں سواریاں لاتی جا رہی تھیں۔ آج جشن تھا۔ اب یہ جشن سال میں دو یا تین بار ہی منایا جاتا تھا۔ اِس موقع پر دکانیں بند رہتی تھیں اور لوگوں کو راشن ایک دن قبل دے دیا جاتا تھا۔
نوجوانوں اور بزرگوں کے درمیان ایک چھوٹا سا بچّہ بھی کھڑا تھا۔ طویل قطار میں دُور سے اُس کی شکل نظر نہیں آرہی تھی۔ موسم ٹھنڈا تھا۔ سورج نکلے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی اس لیے دھوپ میں ابھی گرمی نہیں تھی۔بچے نے اپنی سرخ نیکر کی جیب سے چیونگم نکالی‘ یہ چیونگم دن بھر استعمال کے باوجود میٹھی رہتی تھی‘ وہ اُسے چبانے لگا۔ سردی سے اُس کی ناک سرخ ہو رہی تھی۔ ”تم اتنی جلدی کیسے جاگ گئے بیٹے؟“ بچے کے پیچھے کھڑے ایک بے حد موٹے شخص نے منحنی آواز میں پوچھا۔
”میں بھی سب کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔“ بچے نے اپنے ہاتھ رگڑتے ہوئے کہا۔
”تمہاری عمر ابھی اِس ہجوم میں کھڑے ہونے کی نہیں ہے۔ تم جا کر کھیلتے کیوں نہیں؟ اپنی جگہ کسی اور کو دے دو۔“ موٹا بولا۔
”بچے کو کھڑا رہنے دو۔“ سامنے سے ایک بوڑھے نے غرّا کر کہا۔ ”دیکھتے نہیں‘ یہ کتنے شوق سے آیا ہے۔“
”ٹھیک ہے‘ ٹھیک ہے۔“ موٹا گھبرا گیا۔ ”میں تو صرف اس لیے کہہ رہا تھا کہ اتنا چھوٹا بچہ یہاں کیسے آگیا۔“
”مجھے یہ بچہ باذوق نظر آتا ہے۔“ بوڑھے نے شفقت سے بچے کو دیکھا۔’تمہارا نام کیا ہے؟“
”ٹام۔“ بچے نے بتایا۔
”بہت خوب ۔“ بوڑھے نے بلند آواز سے کہا۔ ”دیکھنا‘ یہ ننّا منا ٹام پورے خلوص سے اُس پر تھوک کے دکھائے گا‘ ہے نا ٹام؟“
قطار میں کھڑے ئے لوگ ہنسنے لگے پھر باتوں میں مصروف ہو گئے۔ ایک پستہ قد شخص گرما گرم کافی بیچ رہا تھا۔ دس ڈالر فی مگ‘ مگر کافی خریدنے والے بہت کم تھے۔ فاضل رقم تھی کس کی جیب میں؟ حکومت عوام کو ہر ضرور ت فراہم کرتی تھی‘ لیکن کافی جیسی فضولیات کے لیے کسی کو کچھ نہیں ملتا تھا۔
ٹام نے نیکر کی جیبوں میں ہاتھ ڈا ل لیے اور آگے جھانک کر یکھا۔ اُسے کے آگے دو ڈھائی سو لوگ ہوں گے اور پیچھے ہزاروں لوگ۔ وہ خوش نصیب تھا کہ صبح صبح یہاں آکر کھڑا ہو گیا ورنہ جگہ نہ ملتی۔ اُس نے بوڑھے سے سوال کیا۔ ”لوگ کہتے ہیں کہ وہ مسکراتی ہے؟“
”ہاں۔“ بوڑھے نے زہر خند سے تصدیق کی۔
”اور سنا ہے اُسے کینوس پر آئل پینٹ سے بنایا گیا ہے؟“
”ہاں۔“ بوڑھے نے کہا۔ ” اِسی باعث مجھے شبہ ہے کہ وہ اصلی نہیں ہے۔ میرے علم کے مطابق مدّتوں قبل اُسے لکڑی پر بنایا گیا تھا۔“
ننھے ٹام نے اضطراب اور بے یقینی سے پوچھا۔ ”یہ بھی سنا ہے کہ وہ چار پانچ سو سال پُرانی ہے؟“
”شاید اس سے بھی زیادہ پُرانی۔ ویسے نہ معلوم‘ یہ کون سا سَن ہے۔ “ بوڑھا بڑبڑایا۔
”یہ بیس سوا کتالیس ہے۔“ ٹام نے تیزی سے جواب دیا۔
”ہاںلیکن یہ تو سرکاری اعداد ہیں۔ ہو سکتا ہے ‘ یہ جھوٹ ہو۔ ممکن ہے‘ صحیح سَن تین ہزار ہو یا چار ہزار ہو۔ تاریخ نے ہمارے ساتھ بڑا دھوکا کیا ہے‘ ہمیں بہت دکھ پہنچائے ہیں۔ تاریخ سے ہم سب کو نفرت ہے۔ “ بوڑھے کی آواز بلندہوتی گئی۔ آس پاس کے حاضرین نے اُس پر گہری نگاہ ڈالی۔
کچھ دیر خاموشی رہی پھر ٹام نے پوچھا۔ ”ہم اُسے کتنی دیر میں دیکھ سکیں گے؟“
” بس بیٹے! تھوڑی سی دیر میں۔“ بوڑھے نے کہا۔ ”اُسے ایک چبوترے پر رکھا گیا ہے۔ چبوترے کے گرد رسّیوں کا حلقہ ہے۔ رسّیا ںاس لیے باندھی گئی ہیں کہ ہم میں سے کوئی مشتعل ہو کر اُس پر حملہ نہ کر بیٹھے۔ ہم قطار میں باری باری اُس کے سامنے سے گزریں گے اور یاد رکھنا ٹام! اُسے پتھروغیرہ مارنے کی ضرورت نہیں ہے۔“ ٹام نے اثبات میں سر ہلاکے اِدھر اُدھر دیکھا۔ سورج آہستہ آہستہ بلند ہو رہا تھا۔ ہوا میں اب ٹھنڈک نہیں رہی تھی۔ تماشائی اپنے اپنے کوٹ اُتار رہے تھے۔
”ہم قطار میںکیوں کھڑے ہیں؟ “ ٹام نے بھولپن سے دریافت کیا۔ ”ہم اُس پر تھوکنے کیوں آئے ہیں؟“
بوڑھے نے آسمان پر نگاہ کی۔” اس کی بہت سی وجوہ ہیں ننّے! یہ سب نفرت کا کھیل ہے۔ وہ نفرت جو ہمیں اپنے ماضی سے ہے ‘ ماضی کی ہر چیز سے ہے۔ ماضی ہی نے‘ تو ہمیں اس حال کو پہنچایا ہے۔ شہر آدمیوں سے اور سڑکیں ٹریفک سے بھری ہوئی ہیں۔ ہماری زمینیں تاب کاری کے سبب بنجر ہیں۔ ایٹمی حملوں نے یہ مٹی فصلوں سے محروم کر دی ہے۔ ہمیں گزری ہوئی صدیو ںسے نفرت ہے ۔ سمجھ رہے ہو نا؟“ ٹام نے اقرار میں گردن ہلائی۔ اُس کی نظروں میں اب بھی تجسّس تھا۔ بوڑھے کی آنکھوں سے وحشت جھانکنے لگی۔ ”اس ماضی کے باعث ہم ایک کمزور نسل بن گئے ہیں۔ فضا میں پھیلی ہوئی جوہری تاب کاری نے ہمارا جسمانی نظام کمزور کر دیا ہے۔ ہم سگریٹ نہیں پی سکتے‘ شراب نہیں پی سکتے‘ ہمیں اُسی خوراک پر اکتفا کرنا پڑتا ہے جوحکومت دیتی ہے۔ یہ سب کچھ ہمارے ماضی کے سبب ہے۔ خون کے دباﺅ کی وجہ سے ہم بہت زیادہ اشتعال میں نہیں آسکتے‘ بہت زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔ ہمارے ماضی نے ہمیں نحیف‘ لاغر اور بے بس بنا دیا ہے۔ اب ہم صرف یہ جشن منا سکتے ہیں۔“
ننّے ٹام نے پھر سر ہلایا۔ اُسے یاد آیا کہ گزشتہ جشن کے دوران اُنھوں نے اِسی چوک پر تمام کتابیں جلا دی تھیں‘ کتابوں میں عجیب وغریب افسانے‘ ناول اور ڈرامے تھے۔ اور اُس سے پہلے جو جشن ہوا تھا اُس میں اُنھوں نے تمام شاعری نذرِ آتش کر دی تھی۔ صدیوں پرانی شاعری‘ قدیم نسخے اور مجلّد دیوان۔ ہر مرتبہ اُسے یہی بتایا گیا تھا کہ یہ سب ماضی کی یادگاریں ہیں۔ ماضی ‘ جس سے صرف نفرت کی جا سکتی ہے۔ یہ سبق اُسے اتنی دفعہ پڑھایا گیا تھا کہ ازبر ہو چکا تھا۔ اُس کی ماں اُس سے کہتی تھی کہ کئی سال پہلے کے جشن میں دنیا کے آخری اخبار کی آخری کا پیاں تباہ کر دی گئی تھیں اور ایک اور جشن میں موسیقی کے کیسٹ جلائے گئے تھے‘ اُن میں بیتھوون‘ موزارٹ اور نہ جانے کون کون سے موسیقاروں کی دُھنیں محفوظ تھیں۔
قطار چیونٹیوں کی رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی۔ چار پانچ منٹ بعد کہیں وہ ایک قدم آگے بڑھتے۔ سورج آسمان پر سفر کر رہا تھا۔ آخر ٹام چبوترے کے پاس پہنچ گیا‘ اُس کے گرد مضبوط رسیّوں کا حلقہ تھا اور چاروں کونوں پر خوںخوار قسم کے سپاہی کھڑے تھے‘ سورج سر پر آچکا تھا‘ لوگ بے حال تھے۔ بوڑھے کے پورے چہرے پر وحشت اور بے پناہ نفرت تھی۔ وہ جلد سے جلد آگے بڑھ کر اپنی نفرت کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔
رسیّوں کے حلقے میں چبوترے پر ایک قدیم تصویر آویزاں تھی‘ ایک مشہور شاہ کار۔ بوڑھے نے پوری قوت سے اُس پر تھوکا۔ اُس کی ہر حرکت سے گہری اور شدید نفرت جھلک رہی تھی۔ ”ہم سب تم سے نفرت کرتے ہیں۔“ بوڑھے نے چِلّا کر بے جان تصویر سے کہا۔ اُس کی باتیں قریب کھڑے لوگوں اور پولیس والوں کے لیے دل چسپی کا باعث تھیں۔ سب کو خوشی تھی‘ سب کے جذبات یہی تھے‘ سب نفرت میں مبتلا تھے مگر ٹام گنگ کھڑا تھا۔
تصویر ایک عورت کی تھی‘ عورت کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔ ٹام اُسے دیکھتا رہا۔ بوڑھے نے اُسے شہہ دی۔ ” تھوکو ٹام! تھوکو۔“ مگر ٹام کا حلق خشک تھا۔ تصویر اُسی کو دیکھ رہی تھی۔ عورت اُسے دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔ ”تھوکو ٹام!“ بوڑھا چیخا۔”یہ ہمارا قابلِ نفرت ماضی ہے۔ اسی نے ہمیں تباہ کیا ہے۔ آگے بڑھو میرے بچے!“
”یہ…. یہ….“ ٹام کی آواز سرگوشی سے زیادہ نہیں تھی۔ ”یہ….کتنی پیاری…. “ اُس کی آواز کسی نے نہ سنی۔
بوڑھے نے مجنونانہ انداز سے ہاتھ فضا میں لہرایا۔ ”اچھا تمہاری طرف سے میں اس پر تھوکتا ہوں۔“
ٹام جیسے کچھ نہیں سُن رہا تھا‘ کچھ نہیں دیکھ رہا تھا۔ عورت اُسے دیکھ رہی تھی اور مسکرا رہی تھی۔ مسکراہٹ نے گویا یہ منظر‘ یہ ماحول اور یہ پوری دنیا لپیٹ میں لے لی تھی۔ ہر طرف‘ ہر چیز مسکرا رہی تھی۔ ٹام کو یا دآیا‘ کسی نے اُسے بتایا تھا کہ اِس تصویر کا نام مونالیزا ہے۔ ایک صدی قبلِ اسے عظیم فن پارہ سمجھا جاتا تھا۔
”توجہ توجّہ ۔“ ہنگامے میں کوئی چلایا۔ اچانک خاموشی چھا گئی۔
ایک پولیس افسر کوئی سفید کاغذ ہاتھ میں لیے ایک چبوترے پر کھڑا تھا۔ سب لوگ ہمہ تن گوش ہو گئے۔ ” حاضرین! ایک اعلان سُنیے۔ حکّام نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ نفرت انگیز تصویر فی الفور مجمع کے حوالے کر دی جائے تاکہ وہ اسے تباہ کر کے ا پنے جذبات….“
معلن کی آواز کان پھاڑ دینے والے شور میں گم ہو گئی۔لوگوں کا ایک طوفان آگے بڑھا اور تصویر پر ٹوٹ پڑا۔ ٹام تنکے کی طرح ہوا میں اُچھلا‘ ہجوم میں اُس کی سرخ نیکر کبھی کبھی نظر آجاتی۔ بے شمار ہاتھ تصویر کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ٹام رسیّوں سے اُلجھ کر لوگوں کے ساتھ تصویر کے پاس جا گرا۔ ایک لات اُس کی کمر پر لگی۔اُسے ساری دنیا گھومتی محسوس کی۔ پھر اُس کے ہاتھ کینوسک ے کسی ٹکڑے پر پڑے۔ اُس نے پوری قوت سے وہ ٹکڑا کھینچا۔ کینوس پھٹنے کی آواز آئی۔ اُسی وقت ایک آدمی اُس سے ٹکرایا۔ ٹام کینوس کے چھوٹے سے ٹکڑے سمیت پاگلوں کی طرح لڑتے‘ چیختے ہجوم سے باہر جا گرا۔ وہ اُٹھا‘ بھاگا‘ کسی اور سے ٹکرا کر پھر گرا اور پھر اُٹھ کر بھاگا۔ اُس کی نیکر مٹی سے اَٹ گئی تھی۔ اُس کے معصوم چہرے پر دُھول اور آنسوﺅں کی لکیریں تھیں‘ وہ روتا رہا اور بھاگتا رہا۔ کینوس کا ٹکڑا اُس نے ہاتھوں میں بھینچ رکھا تھا۔
کمرے میں ٹیلی وژن پر خبریں آرہی تھیں”…. عوام نے اعلان ہوتے ہی بھرپور نفرت سے مونا لیزا تباہ وبرباد کر دی‘ یہ اُس عہد کی یادگار تھی جس نے ہمیں اور ہماری نسل کو کہیں کا نہ چھوڑا۔ اطلّاعات کے مطابق اب اُس پینٹنگ کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہا۔“
ٹام سیڑھیوں پر اندھیرے میں بیٹھا تھا۔ آسمان پر چاند تھا۔ گھر میں شمسی توانائی سے بتیاں جل رہی تھیں مگر چاندنی اُن سے کہیں زیادہ سکون بخش تھی۔ درجہ حرارت پر قابو پائے ہوئے گھروں کے مقابلے میں باہر سردی تھی‘ مگر بہت خوش گوار تھی۔ ٹام نے چاندنی اور سردی میں کینوس کا ٹکڑا کھولا۔ یہ اُس تصویر کے ہونٹ تھے‘ تصویر کے مسکراتے ہوئے ہونٹ…. زمین پر مسکراہٹ بچا لی گئی تھی‘ محفوظ کر لی گئی تھی۔
ٹام نے چاند پر ایک نظر ڈالی اور کینوس کا ٹکڑا احتیاط سے تہ کر کے واپس جیب میں رکھ لیا۔ انہوں نے مونالیزا تباہ کر دی مگر اُس کی مسکراہٹ محفوظ تھی۔

آسمانبوڑھےٹامٹریفکدکانیںکہانیکینوسمونا لیزا
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
امریکا میں کئی عمارتیں کوبی برائنٹ کی یاد میں روشن
اگلی پوسٹ
بر طرف وزرا کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کینوس پر بنی دنیا کی سب سے بڑی...

09:53 | جمعرات اگست 27، 2020

پندرہ باراتی جان گنوا بیٹھے

06:55 | ہفتہ فروری 15، 2020

سعودیہ عرب میں 6 پاکستانی جاں بحق

08:15 | جمعرات فروری 13، 2020

دبئی میں موسلادھار بارش | پروازیں تاخیر کا شکار...

20:08 | ہفتہ جنوری 11، 2020

موسم سرما / اس بار کراچی پر بھی...

07:56 | ہفتہ نومبر 30، 2019

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ