سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے_
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کو سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز، بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی غیر ملکی رقوم سے متعلق تفصیلات مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کے خاندان کو بیرون ملک سے1ارب 74 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزار روپے منتقل ہوئے- جس میں حمزہ شہباز کو 2005 سے 2008 کے دوران 18 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار جب کہ سلمان شہباز کو 2005 سے 2014 کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ منتقل ہوئے۔ نصرت شہباز کو 2007 سے 2010 کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار منتقل ہوئے۔ جب کہ شریف فیملی کے اراکین کو سوفٹ میسجز کے زریعے 37 کروڑ بھی منتقل ہوئے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ,شہباز شریف خاندان کے افراد کو بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے ہیں