857
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں ایران کی فلم "ان ٹائیملی”نے تین مختلف ایوارڈز جیت لئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی ہدایت کار پویا اشتہاردی کی بنائی گئی فلم ان ٹائیملی کو ٹوکیو میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم، سب سے بہترین ہدایت کار اور سب سے بہترین فلم بندی کے طور منتخب کیا گیا۔
ایوارڈ یافتہ فلم کی کہانی ایک سپاہی کی زندگی پر مبنی ہے جسے اپنی نجی زندگی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔