برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہفتہ کی شب نامعلوم افراد کی قید آزاد سے 27 مغوی بازیاب ہوئے, جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

بازیاب ہونے والےتمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور ان میں سے زیادہ تر ازبک نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب تک کی جانے والی تفتیش کے مطابق یہ افراد تقریباً 45 دنوں سے نامعلوم اغوا کاروں کی قید میں تھے۔

انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ قید میں رکھے گئے ان افراد سے اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ ملنے کی وجہ سے انہیں یہاں رکھا گیا تھا۔ ان افراد میں سے چند افراد کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

انتظامیہ کے اہلکار نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں ان مغویوں کو رکھا گیا تھا وہاں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی نگرانی پر معمور ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔ جس کی شناخت عاطف علی کے نام سے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے ایران میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے