826
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس میں مرنے والے کے دوست اور احباب تعزیت کے لیے شرکت کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے ایک نیا قانون جاری کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی الوداعی رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔
این ایچ سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے اور وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔اس نئے لاگو ہونے والے قانون کے مطابق اگر کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص مر جاتا ہے تو جلد از جلد اس کی تدفین کی جائے۔