چین نے امریکہ کومورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات اور پابندیاں صرف خوف وہراس پھیلائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ الزام اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے جمعے کو صحتِ عامہ کی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ گذشتہ دو ہفتوں میں چین جانے والے تمام غیر ملکی شہریوں کا اپنی سرزمین پر داخلہ بند کر دے گا۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چُنینگ نے کہا کہ امریکی اقدامات ‘صرف خوف و ہراس پھیلائیں گے’۔

ایک نیوز بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ معاونت کی پیشکش کرنے کے بجائے خوف پھیلا رہا ہے، امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کے پاس وباؤں پر قابو پانے کی زبردست صلاحیت ہے،پھر بھی امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے برعکس سخت تر پابندیاں لگانے میں پہل کی ہے۔’

واضح رہے کہ امریکی سفری پابندی کے بعد ہی آسٹریلیا اور چند دیگر ممالک نے بھی چینی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے