پاکستانی کرکٹر عمراکمل میدان میں اپنی کارکردگی کے بجائے تنازعات کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔اور بدقسمتی سے وہ اپنے کیرئیر میں ٹیلنٹ کے بجائے اپنی ذات سے منسوب تنازعات کی وجہ سے ہی یاد رکھے جاتے رہے ہیں۔

عمراکمل ان دنوں دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔گذشتہ دنوں لاہور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران ان کے مبینہ نامناسب رویے کی شکایت پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوئی ہے۔ عمراکمل کے بارے میں بورڈ کو شکایت موصول ہوئ ہے کہ وہ دو مرتبہ یو یو ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کے بعد جب ‘سکن فولڈ ٹیسٹ’ کا موقع آیا تو انھوں نے مبینہ طور پر ٹرینر سے بدتمیزی کی اور اپنے کپڑے اتار دیے۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کرے گا کہ کیا واقعی عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی یا پھر محض الزام ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے