افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منسوخ کروادی گئی۔

کابل کے مقامی ہوٹل میں 5 فروری کو پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تقریب منعقد کرائی جارہی تھی جسے اب منسوخ کرادیا گیا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق تقریب افغان حکام کے دباؤ پر منسوخ کی گئی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر تقریب کی منسوخی کا علم ہے اور یہ معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ سال بھی کشمیر بلیک ڈے کی تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ  5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزارت خارجہ نے پاکستان کے تمام سفارتی مشنزکو ہدایات دی ہیں جس کے تحت ہر سفارتی مشن 5 فروری کو کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کرائے گااور دنیا کو حقائق سے آگاہ کرے گا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے