انڈونیشیا میں ایک جنگلی مگرمچھ کی گردن میں دو سال سے ٹائر پھنسا ہوا ہے لیکن کوئی اسے نکالنے کے لیے سامنے نہیں آ رہا۔
مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق انڈونیشیا حکام کو خدشہ ہے کہ ٹائر کی وجہ سے مگرمچھ کا گلا رفتہ رفتہ دبتا جا رہا ہے اور اسے سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
انڈونیشیا کے حکام نے مگرمچھ کی گردن میں پھنسا موٹر سائیکل کا ٹائر نکالنے کے لیے نقد انعام دینے کے مقابلے کا بھی اعلان کیا تھا،
سلاویسی صوبے کے پالو شہر کے حکام نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 13 فٹ لمبے مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالنے والا کوئی شخص سامنے نہیں آیا۔
جانوروں کے تحفظ کے مقامی ادارے کے عملے نے اس کی گلوخلاصی کی متعدد تدبیریں سوچیں لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ دو سال پہلے ’مگرمچھوں کا شکاری‘ کے نام سے مشہور آسٹریلوی مہم جو سٹیو ارون نے اس حوالے سے کوشش کی تھی مگر وہ بھی ناکام رہے۔