908
تہران، ایران نے اپنے خلا نوردوں کو غیر جانبدارانہ طورپر خلا میں بھیجنے کیلئے خلائی کیپسول کی تیاری شروع کردی ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی محمد جاوید اظہری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت سائنس کے تحقیقاتی مرکز کو پانچ خلائی کیپسول تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ایرانی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایک سو نو کے کلو میٹر کے مدار میں خلا نوردوں کو بھیجنے کیلئے یہ کیپسول آئندہ تین سالوں میں تیار کئے جائیں گے