برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق چین میں پیدا ہونے والے ایک بچے میں پیدائش کے صرف 30 گھنٹے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا اب تک کا سب سے کم عمر فرد ہے۔یہ بچہ دو فروری کو ووہان کے ایک مقامی اسپتال میں پیدا ہوا، جو کہ اس وباء کا مرکز ہے۔
 
بچے کی پیدائش سے قبل بچے کی والدہ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بیماری کیسے منتقل ہوئی۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد میں بچوں کی تعداد کم ہی ہے تاہم اس سے اب تک 563 افراد ہلاک جبکہ 28 ہزار اٹھارہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
 
کورونا وائرس کے ساتھ پیدا ہونے والے اس بچے کا وزن سوا تین کلو ہے اور اس کی حالت اب ٹھیک ہے جبکہ اسے زیر نگہداشت رکھا گیا ہے۔ ایک ک سینئر معالج نے ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ کیس اشارہ ہے کہ ’ہمیں وائرس کے ممکنہ نئے ٹرانسمیشن روٹ کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے اور چین سے باہر اس سے متاثرہ 191 کیس سامنے آئے ہیں تاہم ان میں ہلاکتوں کی تعداد صرف دو ہے۔
 
0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے