قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام سزائے موت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔ قومی اسمبلی میں اآج ہونے والے اجلاس وزیر مملکت علی محمد خان نےبتایا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرمان کے لئے وزیر اعظم سزائے موت چاہتے ہیں، جب زینب الرٹ بل قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کیا گیا اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا مطالبہ آیا تو اس کی مخالفت کی گئی، حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی پی نے بچوں سے زیادتی کے مجرمان کی سرعام سزائے موت کی مخالفت کردی۔ راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرچکا ہے،دنیا اسے قبول نہیں کرے گی۔راجہ پرويز اشرف نے مزید کہا کہ سزائيں بڑھانے سے جرائم کم نہيں ہوں گے۔ جب کہ پی ٹی اسپيکرقومی اسمبلی نے قرار داد منظوری کا اعلان کيا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے