889
تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے درجنوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ناکھون راچاسیما نامی شہر اور شہر کے اطراف میں ہوئیں۔
ناکھون راچاسیما شہر بینکاک کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ تھائی لینڈ پولیس حکام نے 20 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 32 برس کے جاکرا فنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی۔
حملہ آور نے حملے کے دوران بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کئی پیغامات لکھے۔ اِس نے فیس بک پر لکھا کہ اسے خود کو حکام کے حوالے کر دینا چاہیے۔ ایک اور پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ‘جذبے کا وقت آ گیا ہے۔’