تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے درجنوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ناکھون راچاسیما نامی شہر اور شہر کے اطراف میں ہوئیں۔

ناکھون راچاسیما شہر بینکاک کے شمال مشرق میں واقع ہے۔ تھائی لینڈ پولیس حکام نے 20 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  32 برس کے جاکرا فنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی۔

 حملہ آور نے حملے کے دوران بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کئی پیغامات لکھے۔ اِس نے فیس بک پر لکھا کہ اسے خود کو حکام کے حوالے کر دینا چاہیے۔ ایک اور پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ‘جذبے کا وقت آ گیا ہے۔’

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے