کینڈا میں شوہر نے بیوی کو پیسے دینے کے بجائے سات لاکھ امریکی ڈالر آگ میں جلا ڈالے

پچپن سلہ کینڈی شہری بروس میک کونویل  جو میئر کے انتخابات کے امیدوار بھی ہیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 6 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 25 دفعہ میں (10 لاکھ کینیڈین ڈالرز) تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز نکالے اور ان کو دو حصوں میں جلادیا۔

ملزم نے عدالت میں سماعت کے دوران وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ میں ایسا انسان نہیں جو ایسی حرکت کرے اور نہ ہی میں بہت زیادہ مادہ پرست انسان ہوں۔ میں ہمیشہ ہی کفایت شعار رہا ہوں اور اسی وجہ سے میں نے 31 سال تک اپنا کاروبار کیا۔

جس پر جج نے کہا کہ میں تمہاری باتوں پر یقین نہیں کر سکتا، مجھے نہیں لگتا کہ تم سچ بول رہے ہو کیونکہ تم نے جو کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہے وہ سراسر تمہارے بچوں کے مفاد کے خلاف ہے۔ جس کے بعد جج نے فیصلہ سناتے ہوئے بروس کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 30 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی اپنے سرمائے عدالت کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر سابقہ اہلیہ کو یومیہ 2 ہزار کینیڈین ڈالرز دینے کا بھی حکم دیا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے