وزيراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کسی بھی  صورت کم کریں وزیر اعظم نے کہا کہ، جو کچھ بھی کرنا پڑا، کروں گا۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عوام کو مہنگائی سے  ریلیف دینے کے لئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کی جائیں، کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

وزیراعظم نے مہنگائی کو نواز حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے معاملات خراب کئے، عام آدمی کے گھر تک بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں گے، اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں۔

وزیراعظم نے راشن خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو احساس پروگرام کے تحت راشن فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے