مدافع حرمین شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی تقریب میں شہید کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپاہ تہران کے کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے مراسم کے انتظامی امور کے سربراہ جنرل یزدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کی چہلم کی عظيم الشان تقریب سے سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔

جنرل یزدی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی تقریب 13 فروری ، بروز جمعرات ، نماز مغرب و عشاء کے بعد مصلی تہران میں منعقد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس مراسم میں غیر ملکی مہمان بھی شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ شہید کے چہلم کے موقع پر آج کراچی نشتر پارک میں اجتماع منعقد کیا گیا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے