پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور44رنز سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 
پاکستان کی شاندار کارکردگی پر اسٹیڈیم میں موجود شائیقن کرکٹ جھوم اٹھے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان
اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے تیسرے روز کے اسکور6وکٹ پر126رنز سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا۔ صرف چار رنز کے اضافے کے بعد130رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ گر گئی جب
کپتان مومن الحق ،شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،انہوں نے41رنز بنائے ۔
مومن الحق کے آوٹ ہونے کے بعدروبیل حسین بیٹنگ کیلئے آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 05رنز کے انفرادی سکور پر محمد عباس
کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور 156رنز تھا۔ اس موقع پر ابو جاوید بیٹنگ کیلئے آئے۔165 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی نویں وکٹ گر گئی جب یاسر شاہ نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن کمار داس کے خلاف ریویو لیا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور لٹن کمار داس 29رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔جس کے بعد بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی عبادت حسین بیٹنگ کیلئے آئے۔168 کے مجموعی اسکور پر بنگلہ دیش کی آخری وکٹ بھی گر گئی جب ابو جاوید  03رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پراسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جب کہ عبادت حسین بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 8.2اوورزمیں 26رنز کے عوض4وکٹ،یاسر شاہ نے بھی 17.2اوورزمیں 58رنز کے عوض 4وکٹ،محمد عباس نے 17.4اوورزمیں 33رنز کے عوض ایک وکٹ اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی 16اوورز میں 39رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اسد شفیق تین اوورز میں 12رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے